the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی


دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی دس اداکاراؤں میں  بالی وڈ کی اداکارہ دیپکا پاڈوکون بھی شامل ہو گئی ہیں۔

یہ فہرست امریکی مالیاتی جریدے فوربز نے جاری کی ہے جس میں آسکر انعام یافتہ جینیفر لارنس لگاتار دوسری بار دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ قرار پائی ہیں۔
فوبز نے ٹیکس کی ادائیگی سے قبل جینیفر لارنس کی کمائی کا تخمینہ چار کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر لگایا ہے۔

گذشتہ سال کے مقابلے رواں سال جینیفر کی آمدنی میں کمی آئي ہے مگر پھر بھی وہ پہلے نمبر پر ہیں۔
جینیفر لارنس دوسرے نمبر پر کمائی کرنے والی اداکارہ ملیسا میکارتھی سے بہت آگے ہیں جبکہ دیپکا اس فہرست میں ہالی وڈ سے باہر کی واحد اداکارہ ہیں اور وہ دسویں نمبر پر ہیں۔
26 سالہ اداکارہ لارنس کی کمائی کا بڑا سبب ’ہنگر گیمز‘ کی بدولت ہے جس نے 65 کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی کی ہے۔

اس میں ان کی آنے والی سپیس تھرلر ’پیسنجر‘ کی بھی اچھی کمائی شامل ہے۔


right;">یہ تخمینہ یکم جون سنہ 2015 کے بعد 12 مہینوں کی کمائی پر مبنی ہے۔

اداکاروں کی کمائی کا تخمینہ جمعرات کو شائع کیا جائے گا تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ خواتین اور مردوں کی کمائی میں واضح فرق نظر آئے گا۔

سنہ 2014 میں سونی پکچرز کے ای میل چوری ہونے کے سبب مردوں اور خواتین کے محنتانے میں بڑے فرق کی بات سامنے آئی تھی اور یہ باتیں شہ سرخیوں میں آئی تھیں۔
45 سالہ میکارتھی نے گذشتہ سال کے مقابل ایک کروڑ ڈالر کی زیادہ کمائی کی ہے اور اس کا سبب ان کی فلم ’گھوسٹ بسٹرز‘ ہے جس میں انھیں آٹھ ہندسوں میں کمائی ہوئی ہے۔

سکارلٹ جوہانسن ڈھائی کروڑ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ جییفر اینسٹون کی کمائی دو کروڑ دس لاکھ ڈالر رہی۔ چین کی اداکارہ فان بنگبنگ پانچویں نمبر پر ہیں۔
دیپکا پاڈوکون کی کمائی کا تخمینہ ایک کروڑ امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔ فوربز نے بتایا ہے کہ وہ اپنی بالی وڈ فلموں سے اداکاروں کے مقابلے بہت کم کماتی ہیں لیکن ان کے پاس ایک درجن سے زیادہ مہنگے اشتہارات ہیں اور یہ ان کے اس فہرست میں آنے کا بڑا سبب ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.